اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن نامی برگیڈئیر نے 14 جنوری 2016 کو بوشہر میں دفاع مقدس کے موضوع پر ایک سیمینار کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا آٹھ سالہ دفاع ہمارے لئے عظیم سرمایہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا اگر ہم دفاع کی ثقافت کی ترویج کرسکیں تو اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا رہبر انقلاب اسلامی دنیائے اسلام کی صورت حال پر انتہائی پریشان ہیں اور اگر ان کی حکمت عملی نہ ہوتی تو نہ جانے دنیائے اسلام کیسی کیسی مشکلات میں گرفتار ہوتی۔
انہوں نے دشمن کی سافٹ وار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا موجودہ دار میں گروہ داعش نے اسلام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
محمد حسن نامی نے کہا اس وقت دنیا کی تقریبا 62 فیصد ثروت صہیونیوں کے پاس ہے اور 75 فیصد سائبر سپیس پر بھی صہیونیوں کا قبضہ ہے۔
انہوں نے 8 سالہ دفاع میں قومی ذرائع ابلاغ اور بالخصوص ریڈیو نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169